انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ میچز 4 فروری سے شروع ہونگے

Published On 31 January,2023 12:48 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ ( ای پی ایل ) کے آئندہ میچز 4 فروری سے کھیلے جائیں گے جبکہ 4 فروری کو مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر 50 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوکیسل یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ 39،39 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے اور اس کے ٹیبل پر 36 پوائنٹس ہیں۔ 

Advertisement