ایف سی پورٹو نے پرتگال لیگ کپ جیت لیا

Published On 30 January,2023 12:52 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) ایف سی پورٹو نے سپورٹنگ لزبن کو شکست دے کر پرتگال لیگ کپ جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی پورٹو نے پرتگال لیگ کپ کے فائنل معرکے میں سپورٹنگ لزبن کو 0-2 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے کھیل کے 13 ویں منٹ میں کینیڈین مڈفلڈر اسٹیفن سوسٹاکیو نے پہلا گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

کھیل کے 86 ویں منٹ میں ایوان مارکانو نے ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول سکور کیا اور ٹیم  کو ٹائٹل جیتنے میں مدد فراہم کی۔ 

Advertisement