منامہ : ( ویب ڈیسک ) ایشین فٹبال کنفیڈریشن ( اے ایف سی ) نے 2027 کا فٹبال ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے ایف سی کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے 2027 کا فٹبال ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کی گئی۔
ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مطابق ’’ ایشیاء کا سب سے باوقار ٹورنامنٹ پہلی بار سعودی عرب میں منعقد ہونے والا ہے ‘‘ ۔
یاد رہے کہ اے ایف سی اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب نے ہی پیشکش کی تھی جبکہ بھارت پچھلے برس دستبردار ہوگیا تھا۔
— #AsianCup2023 (@afcasiancup) February 1, 2023
Saudi Arabia will host the #AsianCup2027!
Asia’s most prestigious tournament is set to be held in Saudi Arabia for the first-time ever! pic.twitter.com/trr7Kw6F9C