برلن : ( ویب ڈیسک ) پرتگال کے فٹبالر جواؤ کینسلو کا مانچسٹر سٹی کے ساتھ سیزن ختم ہونے کے بعد جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ سے معاہدہ طے پا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسلو نے منگل کو کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایف سی بائرن ایک عظیم کلب ہے جو دنیا کے بہترین کلبوں میں سے ایک ہے ، میں جانتا ہوں کہ ٹیم ٹائٹلز کے لیے جیتی ہے اور ہر سال ٹائٹل جیتتی ہے۔
پرتگالی کھلاڑی نے ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے 41 مقابلوں میں 7 گول کئے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں متعدد ٹائٹل جیتے ہیں جن میں بینفیکا، جووینٹس اور مین سٹی کے ساتھ لیگ ٹائٹلز شامل ہیں۔
دوسری جانب بائرن کے کھیلوں کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کلب معاہدے سے قبل کینسلو کے بارے میں سوچ رہا تھا، وہ اپنے بہترین کھیل کی وجہ سے ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ جواؤ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ٹائٹل جیتنے کیلئے ہماری مدد کرے گا۔