پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023ء کا فائنل جیت لیا

Published On 01 February,2023 04:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والا ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023ء کا فائنل میچ جیت لیا۔

پاکستان نے فائنل میں فلسطین کو 3 کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی، فائنل جیتنے پر پاکستان نے ایشین گیمز اور ایشین چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔

وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
 

Advertisement