پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

Published On 01 February,2023 09:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، سابق کپتان کامران اکمل ، سابق فاسٹ باﺅلر محمد سمیع ،یاسر حمید ، توصیف احمد اور ارشد خان کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی پی سی بی کی مینجنگ کمیٹی سے مستعفی

دوسری جانب پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کردیا ، جس کا سربراہ کامران اکمل کو مقرر کیا گیاہے ، جونیئر کمیٹی میں شاہد نذیر ، شعیب خان ، توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں ۔
 

Advertisement