بیونس آئرس : ( ویب ڈیسک ) سپین کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، ہسپانوی ٹینس سٹار نے برطانوی حریف کیمرون نوری کو شکست دے کر ساتواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ ارجنٹائن میں جاری تھا جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز اور انگلینڈ کے کیمرون نوری مد مقابل تھے۔
فائنل معرکے میں ہسپانوی ٹینس سٹار نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیمرون نوری کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں کامیابی سمیٹی۔
واضح رہے کہ یہ کارلوس الکاراز کے کیریئر کا ساتواں اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔