قطر اوپن : اینڈی مرے کی مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی

Published On 22 February,2023 01:06 am

دوحہ : ( ویب ڈیسک ) معروف انگلش ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

قطر میں جاری اے ٹی پی ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں انگلش ٹینس سٹار نے اطالوی حریف  لورینزو سونیگوکو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لورینزو سونیگو کو 6-4، 1-6 اور 6-7(4-7)سے شکست دی، اس فتح کے ساتھ ہی مرے نے تین میچ پوائنٹس بھی بچالئے۔

اینڈی مرے کا ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف سے مقابلہ ہو گا۔ 

Advertisement