سان فرانسسکو : (ویب ڈیسک ) امریکا کے ورلڈ ریکارڈ یافتہ سائیکلسٹ اور 10 مرتبہ نیشنل چیمپئن ایتھن بائیز ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
ایتھن بائیز 35 سے 39 سالہ عمر کی کیٹیگری میں 1000 میٹر ٹائم ٹرائل میں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے تھے۔
ایتھن کے پاس 500 میٹر ٹریک ٹائم ٹرائل میں تیز ترین "فلائنگ اسٹارٹ" کا ریکارڈ ہے، جو انہوں نے 2018 میں قائم کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 44 سالہ ایتھن سان فرانسسکو کےپارک میں سائیکلنگ کر رہے تھے جب ایک گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی، ٹکر کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے بعد ازاں ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئے ۔
پولیس کے مطابق حادثے میں کار ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تھا، پولیس کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔