دبئی : (ویب ڈیسک ) بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی بھارت میں سراپا احتجاج ریسلرز کے حق میں آواز بلند کردی۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ایک ایتھلیٹ اور بطور ایک خاتون کے طور پر یہ دیکھنا بہت مشکل ہے، ان ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہم سب نے ان کے ساتھ جشن منایا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ انتہائی حساس اور سنگین الزامات ہیں۔
ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ امید ہے کہ سچ جو بھی ہو، انصاف ضرور ملے گا۔
As an athlete but more as a woman this is too difficult to watch .. they’ve brought laurels to our country and we have all celebrated them , with them .. if you have done that then it’s time to now stand with them in this difficult time too .. this is a highly sensitive matter… pic.twitter.com/7mVVyz1Dr1
— Sania Mirza (@MirzaSania) April 28, 2023
واضح رہے کہ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن چیف پر ہراسانی کے الزامات پر گزشتہ کئی روز سے نامور ریسلرز حتجاج کررہے ہیں۔