ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال کے 5 مختلف اضلاع میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں معتدل درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی جس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے۔
انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے چار اموات ضلع پوربا بردھمان، دو اموات مرشدآباد اور دو اموات شمالی 24 پرگناس میں رپورٹ ہوئیں جب کہ دیگر علاقوں میں بھی کچھ اموات ہوئی ہیں، مرنے والے زیادہ تر کسان تھے جو اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے۔