مظفر آباد میں بارش میں موسم خوشگوار، دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند

Published On 27 April,2023 11:00 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) شہر اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوش گوار، وادی لیپا ، نیلم ویلی میں موسم سرد ہو گیا، گرج چمک کے ساتھ بارش سے دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے کافی زیادہ ہو چکا ہے، پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود

انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم کے کنارے بسنے والے محتاط رہیں، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ محتاط رہیں اور دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔