لاہور: (دنیا نیوز) مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا، صوبائی دارالحکومت مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔
مغربی ہواؤں کے باعث بننے والے بارشوں کا نیا نظام ملک میں داخل ہو گیا، نیا نظام دوسپیلز میں اپنے اثرات مرتب کرے گا اور مجموعی طور پر موسم کی یہ صورتحال مئی کے پہلے ہفتے کے اختتام تک برقرار رہ سکتی ہے۔
اِس دوران ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے بھی اِس کی زد میں ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ 29 اپریل تک لاہور ، اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالا اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
27 اپریل سے 3 مئی تک ملتان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، 30 اپریل سے 5 مئی تک بارشوں کا دوسرا سپیل اپنا رنگ جمائے گا۔