آئندہ 24 گھنٹے میں کہاں کہاں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے مطلع کر دیا

Published On 18 April,2023 10:04 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے مطلع کیا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور مو سلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور بالائی، وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ژالہ باری، موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلو چستان، پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہی گل نے روی کیسر سے شادی کا اعتراف کرلیا

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کالام 64 ، پٹن 45، دیر (بالائی 51، زیریں 15)، بالاکوٹ 30، چترال 28، مالم جبہ 23، کاکول 21، دروش 09، ڈی آئی خان (سٹی 12 ، ایئرپورٹ 03)، میرکھانی 13، باچا خان ایئرپورٹ 07، پشاور شہر 07، بنوں، پاراچنار 05، چراٹ 04، گلگت بلتستان میں استور 45، بگروٹ 15، چلاس ، گلگت 09، اسکردو 05،گوپس 04 ، بو نجی 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں ژوب 12، بارکھان ، چمن 07، خضدار 04، پنجگور 01، کشمیر : مظفر آباد (سٹی 36، ایئرپورٹ 34)، راولاکوٹ 29، گڑھی دوپٹہ 28، کوٹلی 13 ، پنجاب میں مری 24 ، اٹک 07، منڈی بہاؤالدین 09، اسلام آباد (سٹی 06، سید پور 05، ایئرپورٹ، بوکرا 04، گولڑہ 03)، بہاولپور (سٹی 05، ایئرپورٹ 02)، راولپنڈی (شمس آباد 06، چکلالہ 04، کچہری 03) ، منگلا 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن کی ٹک ٹاک سٹار فیونا جیمز نے اسلام قبول کرلیا

گجرات میں 04، سیالکوٹ (سٹی 04، ایئرپورٹ 02)، جہلم 05 ، بھکر، گوجرانوالہ، کوٹ ادو، نور پور تھل، ٹی ٹی سنگھ 02، ملتان (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال، نارووال، ساہیوال، سرگودہا، ڈی جی خان سٹی 01، سندھ میں سکھر 22، لاڑکا نہ 10، جیکب آباد 11، مو ہنجو داڑو 09، دادو، 03، روہڑی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 43، چھور 41 اور ٹنڈو جام میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔