ملتان: (ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے کس کس حصے میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے عوام کو مطلع کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.5 اور کم سے کم 15.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 8 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد اور شام 5 بجے 47 فیصد تھا۔ بدھ کے روز ملتان میں طلوع آفتاب صبح 5 بج کر 57 منٹ پر اورغروب آفتاب شام 6 بج کر 36 منٹ پر ہو گا۔