بلوچستان میں بارشیں 2 سے 3 روز جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Published On 29 March,2023 05:15 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارش کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار، سبی، ہرنائی میں بارشیں ہوئیں۔

جعفر آباد، نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ژوب اور لورالائی میں بھی بارش جاری ہے، سب سے زیادہ بارش چمن میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں 17، کوئٹہ 18، پشین 12 اور پنجگور میں 7 ملی میٹرز تک بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔