کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مستحق افراد میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رمضان فوڈ پیکیج کے تحت ایک لاکھ مستحق خاندانوں میں پی ڈی ایم اے راشن تقسیم کرے گا، راشن میں آٹا، چینی، چاول، کھجور، پتی، کوکنگ تیل، مشروبات سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہوں گی۔
ضیا لانگو نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پیکیج کیلئے سمری محکمہ خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے، مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بھی پروگرام کے تحت راشن فراہم کریں گے۔