کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز کوئلہ پھاٹک کے قریب احتجاج کرنے کے دوران روڈ بلاک اور جلاؤ گھیراؤ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر بجلی پولیس تھانہ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت پیشی پر ہنگامہ آرائی: عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
زیر دفعات 149،342،353،147اور153 کے تحت درج ہونے والے مقدمے میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما عبدالباری سمیت دیگر کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل ائیرپورٹ پولیس تھانہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔