دبئی: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ معمولی کیس ہے، اس میں عمران خان کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، انہوں نے الیکشن جے یو آئی کے ٹکٹ پر ہی لڑنے کا اعلان کیا۔