کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گورنر بلوچستان ملک عبد الولی کاکڑ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، وزیراعلیٰ نے گورنر بلوچستان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی ترقی اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔