کوئٹہ: (دنیا نیوز) این اے 265 کوئٹہ ٹو ضمنی الیکشن کیلئے آخری دن 32امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے 3 امیدواروں سید داؤد آغا، نوالردین کاکڑ اور علی مدد جتک، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور ذاکرحسین کانسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔
نیشنل پارٹی کی جانب سے محمد رمضان ہزارہ اور اسحاق علی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے محمد جمال، بی اے پی کے حاجی فوجان بڑیچ، پی ٹی آئی کے قاسم خان سوری، نوابزاہ شریف جوگیزئی نے کاغذات جمع کرا دئیے۔
مسلم لیگ (ن) کے تین امیدواروں راحیلہ حمید درانی،غلام حیدر اور نسیم الرحمان، پاکستان راہ حق پارٹی کے شکیل احمد، ٹی ایل پی اور جے یوآئی نظریاتی کے مہراللہ امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 فروری تک کی جائیگی، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کو جاری کی جائیگی، 23 فروری کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری اورانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے، حلقہ این اے 265 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 16 مارچ کو ہو گی۔