کوئٹہ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 1 شخص جاں بحق، 4 زخمی

Published On 07 February,2023 05:26 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) اسٹیورٹ روڈ پر زیر تعمیر عمارت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے ایک لاش نکال لی گئی ہے، عمارت پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

امدادی ٹیموں کے مطابق عمارت کے ملبے سے 4 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔