ڈیوٹی سے غیر حاضری، فرائض میں غفلت پر 5 ڈاکٹرز برطرف، 57 کیخلاف کارروائی

Published On 30 January,2023 09:44 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر پانچ ڈاکٹرز کو ملازمت سے برخاست کر دیا، دیگر 57 ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی آخری مراحل میں ہے۔

سیکرٹری صحت صالح محمد نے بتایا کہ مجاز حکام کی منظوری کے بعد ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر 5 ڈاکٹرز کو ملازمت سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، فارغ کردہ ڈاکٹرز میں ڈاکٹر امبرین ستار، ڈاکٹر محمد یوسف خان، ڈاکٹر ویرن راج کمار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی مالی مشکلات کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم بیٹھک

ڈاکٹر بلال حسین، ڈاکٹر زمور زہری اور ڈاکٹر ظاہر اقبال بھی فارغ کئے جانےوالوں میں شامل ہیں، فارغ کردہ ڈاکٹرز 6 ماہ سے غفلت برت رہے تھے، سیکرٹری صحت کے مطابق بارہا نوٹس دینے کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوئے، ڈاکٹرزکی غیر حاضری سے ہسپتالوں میں مریض متاثر ہو رہے تھے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد نے کہا کہ 57 ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی آخری مراحل میں ہے، صوبے کے ہسپتالوں میں فرائض میں غفلت قابل برداشت نہیں۔
 

Advertisement