کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی سول سروس کے 17 اور بالا گریڈ کےآفیسرز کی کیپیسٹی بلڈنگ کےلئے کوئٹہ میں سول سروسز اکیڈمی کے قیام کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے منظوری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے ارسال کردہ سمری پر دی، ٹریننگ اکیڈمی میں بی ایس 20 کے آفیسر کو ڈائریکٹر جنرل، بی ایس 19 کو چیف انسٹرکٹر تعینات کیا جائے گا۔
بی ایس 18 کے ڈائریکٹنگ سٹاف کی تعیناتی، انتظامی سٹاف اور آپریشنل اخراجات کے لئے مالی سال 2022-23 میں 100 ملین روپے کا اجرا کیا جائے گا۔
بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے عارضی کیمپس کے قیام کے لئے رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے اکیڈمک بلاک کی مرمت اور دیگر اخرجات کے لئے 8.21 ملین روپے کا اجرا کیا جائے گا۔