بلوچستان: سیلاب کے بعد تعمیر نو کے منصوبے پر عمل درآمد کی کوششیں تیز

Published On 11 March,2023 12:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان کیلئے سیلاب کے بعد تعمیر نو کے 110 ارب پیکیج پر عمل درآمد کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے۔

اس موقع پر لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس سیلاب سے بحالی و تعمیر نو کیلئے مالی وسائل کی کمی تھی جس پر وفاقی حکومت نے ورلڈ بینک سے قرضہ حاصل کیا۔

صوبائی حکام نے بلوچستان میں سیلاب سے بحالی کیلئے مالی اعانت کی کوششوں کو سراہا اور ضروری فنڈز فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکومت بلوچستان کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو 10,000 با معاوضہ انٹرن شپ فراہم کرے گی، وفاقی حکومت کی اولین ترجیح صوبہ بلوچستان کی بہتری ہے۔

Advertisement