اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہی کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔
امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ جس غیرمتناسب تباہی کا پاکستان کو سامنا ہوا ہے اس کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زلزلے کے بعد فوری امداد ملی تھی، افسوس کی بات ہے کہ ماحولیاتی بحران کے باوجود اس بار ایسا نہیں ہوا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا کی توجہ سیلاب سے ہٹ گئی ہے مگر پاکستان میں اب بھی سیلاب سے متاثر کئی علاقوں میں کشتیاں چل رہی ہیں۔