جنوبی ملائیشیا: سیلاب نے 40 ہزار افراد کو بے گھر کر دیا

Published On 04 March,2023 11:33 pm

کوالالمپور: (دنیا نیوز) جنوبی ملائیشیا میں آنے والے سیلاب نے 40 ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی دنوں کی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے سنگاپور کی سرحد سے متصل ملائیشیا کی جنوبی ریاست جوہر میں تباہی مچا دی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کیلئے 200 سے زائد امدادی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔

ان پناہ گاہوں میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کا عمل جاری ہے، امدادی اور فلاحی کاموں میں مختلف ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement