کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سوئی گیس کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی جس کے باعث شہریوں کو سحر اور افطار کے اوقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس پریشر میں مسلسل کمی کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صوبے میں جاری بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافے اور گیس نہ ہونے کے باعث شہری دہری اذیت کا شکار ہیں۔
ادھر مستونگ میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے خلاف شہریوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کر دی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں گیس پریشر میں کمی پر اظہار برہمی کیا ہے۔