ماہی گل نے روی کیسر سے شادی کا اعتراف کرلیا

Published On 18 April,2023 09:28 pm

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہی گل نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے روی کیسر سے شادی کر لی ہے۔

بالی وڈ جوڑی نے 2019 کی ویب سیریز Fixerr میں ایک ساتھ کام کیا تھا، ماہی گل نے طویل عرصے تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا، انہوں بھارتی میڈیا کو بتایا میں روی کیسر سے شادی کرچکی ہوں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دونوں کی شادی ایک قریبی تقریب میں ہوئی، ماہی گل اس وقت روی کیسر اور ان کی بیٹی ویرونیکا کے ساتھ گوا میں رہ رہی ہیں، اداکارہ نے 2019 میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی ایک بیٹی ہے۔

ویرونیکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہی نے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میں ایک بیٹی کی ماں ہوں، ہاں، میں نے ابھی تک شادی نہیں کی، جب میں شادی کرنا چاہوں گی تو ضرور کروں گی۔

ماہی گل کو سلمان خان کی دبنگ سیریز، دیو ڈی، زنجیر اور پان سنگھ تومر میں اپنے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، اداکارہ نے گزشتہ سال ویرونیکا کی سالگرہ کے موقع پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی تھی۔

افتتاحی سلائیڈ میں ماں بیٹی کی جوڑی کو موٹر سائیکل پر بیٹھے دکھایا گیا ہے، تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماہی گل نے لکھا، میری سب سے خوبصورت کو سالگرہ مبارک ہو  میری زندگی کا پیار  میں تم سے پیار کرتی ہوں، ویرونیکا!