نوال سعید کا سیاہ ساڑھی پہنے فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 18 April,2023 03:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی سیاہ ساڑھی پہنے فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ ساڑھی میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نوال سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "گمنام اندھیروں کے سائے، آواز کے راز چھپائے،" اداکارہ نوال کو خوبصورت سیاہ ساڑھی کے ساتھ زمرد اور ہیرے کے زیورات پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا جس کے ساتھ انہوں ہلکا میک اپ لک دیا ہوا ہے، ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہاہے۔

واضح رہے کہ نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں، ایک انٹرویو میں نوال سعید کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ شادی ہوجائے اگر جلدی بھی ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، شادی کسی ایسے شخص سے کروں گی جو سب کی عزت کرتا ہو، دوسروں کو بھی اہمیت دیتا ہو ایسا نہ ہو کہ صرف اپنے آپ کو ہی سب کچھ سمجھتا رہے۔

اداکارہ نے بریک اپ سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ وقت سب سے بڑا مرہم ہے، وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوجاتا ہے لیکن اس انسان کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے جس کے ساتھ وقت گزارا ہوتا ہے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ میں نے شادی اور اس کے بعد کی زندگی کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی کرلی تھی لیکن بریک اپ پر آنکھیں کھلیں۔