لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے انکے سوشل میڈیا سے انتقال کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر میاں شہباز احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس نے ہیک کیے اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اس وقت اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں اور وہ بلکل خیریت سے ہیں جبکہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک سٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔