اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے پاکستان فٹبال ٹیم کو ساؤتھ ایشیا فٹبال فیڈریشن چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کلئیرنس دے دی۔
بھارت کی وزارت کھیل، خارجہ اور داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نئی دہلی آنے کی اجازت دی، پاکستان فٹبال ٹیم ساف کپ کیلئے 18 جون سے 5 جولائی انڈیا کا دورہ کرے گی۔
ساف کپ اس ماہ انڈیا کے شہر بنگلور میں کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 21 جون کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا، فٹبال فیڈریشن قومی فٹبالرز کیلئے انڈین ویزا موریشیس کو درخواست دے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن بھارت جانے کیلئے پاکستانی حکومت سے اجازت کی منتظر ہے، پی ایف ایف کو تاحال بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کی کلیئرنس کا انتظارہے۔