فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

Published On 31 August,2023 10:37 pm

صلالہ: (ویب ڈیسک) فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 5-5 گول سے برابر ہوگیا۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جگہ بنالی، انڈیا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ملائیشیا 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 3، عبدالرحمٰن اور مرتضیٰ یعقوب نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

قبل ازیں گرین شرٹس نے ایونٹ میں اپنے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم عمان کو 4 کے مقابلے میں 9 گولز سے شکست دی تھی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم بھارت، بنگلہ دیش اور جاپان کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض اولمپیئن وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر (ر) محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔