پاکستان کو بدترین شکست، بھارت نے ساف انڈر19 فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

Published On 01 October,2023 12:04 am

کٹھمنڈو: (دنیا نیوز) بھارت نے پاکستان کو فائنل میں 3 صفر سے شکست دے کر ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ کٹھمنڈو میں ہوا جہاں پہلا ہاف بغیر کسی گول سے برابر رہا۔

کھیل کے 64ویں منٹ میں بھارت نے برتری حاصل کر لی، خسارے میں جانے کے بعد پاکستان انڈر 19 نے مقابلہ برابر کرنے کی سر توڑ کوششیں کیں مگر کامیابی نہ ملی۔

کھیل کے 85ویں منٹ میں بھارت نے دوسرا گول کرکے برتری کو مزید مضبوط بنا لیا، آخری لمحات میں بھارت نے تیسرا گول کرکے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔