ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

Published On 19 September,2023 09:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نیپال میں شیڈول ساف انڈر 19فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

نیپال میں شیڈول ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میچ ایونٹ کے افتتاحی روز 21ستمبر کو نیپال کیساتھ کھٹمنڈو کے دشارتھ سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ 23 ستمبر کو اسی وینیو پر مالدیپ سے شیڈول ہے۔

قومی سکواڈ میں گول کیپرز ساحل گل، محسن خان ، محمد عبداللہ، ڈیفینڈرز میں محمد صدام، محمد عدیل، اسد ناصر، انس امین، خورشید عالم،محمد راحیل، شایان علی، کامل احمد خان،عابد علی،حنان نوید اور نجیب اللہ شامل ہیں۔

مڈفیلڈرز میں علی ظفر،محمد اذان اور اویس خان، فارورڈز میں شاہ جہاں، محمد حسان، فیصل احمد، عبدالوہاب، ہارون ظفر اور عدیل یونس شامل ہیں۔

شاداب اختر ہیڈ کوچ،محسن الحسن اسسٹنٹ کوچ،خرم شہزاد گول کیپر کوچ،محمد عبداللہ و صماما امجد فزیو، آمنہ میڈیا اور زوہیر گوندل منیجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔