کراچی: (ویب ڈیسک) اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرنز نے یو ایس اے ویٹرنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
تصور عباس کی آخری لمحات میں شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو ممکنہ شکست سے بچا لیا، پاکستان نے 251 رنز کا ہدف 9 وکٹ پر 41 ویں اوور میں حاصل کرلیا، تصور عباس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 63 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔
پاکستان کے مصباح الحق نے 64 اور طارق ہارون نے 43 رنز بنائے، امریکا کی جانب سے ثاقب حنیف اور نثار خان نے 3، 3 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل یو ایس اے ویٹرنز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 44.3 اوورزمیں 250 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، محمد فرخ نے 82رنز کی اننگزکھیلی، نثارخان 39 ، انور احمد 32 اور وینود شنکر نے 31 رنزبنائے۔
پاکستان ویٹرنز کی جانب سے حارث ایاز نے 4 وکٹیں حاصل کیں ،محمد سمیع ، حسن رضا،عمران علی ، کاشف صدیقی اور عبدالقادر نے ایک ایک وکٹ لی۔