بیجنگ : (ویب ڈیسک ) روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
آج مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ اٹلی کے جینک سنر سے ہوگا۔
اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ان کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
— ATP Tour (@atptour) October 3, 2023
ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہسپانوی کارلوس الکاراز اور جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں ہار کر باہر ہوگئے ۔