بیجنگ : (ویب ڈیسک ) اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کی بدولت روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کو فائنل میں ہرا کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کو ٹائی بریک پر 6-7(2-7) اور 6-7(2-7) سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
جینک سنر نے دوگھنٹے کے مقابلے کے بعد حریف روسی ڈینیئل مدویدیف کو شکست دی۔
اطالوی فاتح کھلاڑی جینک سنر نے اس سے قبل ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہسپانوی کارلوس الکاراز کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔
اطالوی ٹینس سٹار کا 2019 کے بعد اس طرح کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جو انہوں نے جیتا ہے ، اس فتح کے بعد جینک سنر کے کیریئر اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ رواں سیزن میں انہوں نے تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔