چائنا اوپن ٹینس : پولینڈ کی آئیگا سویٹیک ویمنز سنگلز کے ٹاپ 16 راؤنڈ میں داخل

Published On 04 October,2023 11:47 am

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پولینڈ کی 22 سالہ آئیگا سویٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے حریف فرنسیسی کھلاڑی وروارا اینڈریوینا گرچیواکو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ٹاپ 16 راؤنڈ میں آئیگا سویٹیک کا مقابلہ ہم وطن حریف کھلاڑی میگڈا لینیٹ سے ہوگا۔