بیجنگ : (ویب ڈیسک ) بھارتی ٹینس سٹار روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں بھارتی ٹینس سٹار روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پرمشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
دونوں کھلاڑیوں نے ایل سلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار جین جولین راجر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔