چائنا اوپن ٹینس : کوکوگف اور ماریا سکاری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

Published On 06 October,2023 01:34 pm

ٹوکیو : (ویب ڈیسک ) امریکا کی ٹینس کھلاڑی کوکو گف اور یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی کوکوگف نے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری نے پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان حریف کھلاڑی وانگ ژینیو کو 4-6، 6-2 اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔