آئیوان ڈوڈگ اور آسٹن کریجک نے چائنا اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

Published On 05 October,2023 12:37 pm

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) کروشیا کے ٹینس کھلاڑی آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کروشیا کے ٹینس کھلاڑی آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد  نیدرلینڈز کے ویزلی کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی کو 7-6(14-12)، 3-6 اور 5-10 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔