بیجنگ : (ویب ڈیسک ) پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز اور امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے آج مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہیوبرٹ ہرکاز نے سخت مقابلے کے بعد ہنگری کے فیبیان ماروزان کو 6-4، 1-6 اور 3-6سے ہرا کر سیمی فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی ۔
امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا نے بھی انتہائی سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی بینجمن شیلٹن کو ہرا کر ٹاپ فور راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی ۔
سباسٹین کورڈا کی فتح کا سکور 7-6(12-10)، 2-6 اور 6-7(6-8)سے مات دے کر ٹاپ فور راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
امریکا کے ہی بینجمن شیلٹن اور ہنگری کے فیبیان ماروزان کو کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز کا مقابلہ امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا سے ہوگا۔