ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رونالڈو میوزیم شائقین کے لئے کھول دیا گیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار کیریئر کی نمائش کرنے والے میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا، میوزیم میں پرتگالی آئی کون کرسٹیانورونالڈو کے شاندار کیریئر، انعامات اوریادیں رکھی گئیں ہیں۔
میوزیم میں رونالڈو کے انعامات اور شرٹس سمیت ان کے کارناموں کی نمائش دیکھنے کے لیے شائقین کا تانتا بندھ گیا، انٹرایکٹو میوزیم النصر کھلاڑی کی زندگی کی کہانی اور کیریئر سے بھرپور ہے۔
— Out Of Context Real Madrid (@Bellingham__Hub) November 22, 2023
اس کے علاوہ آپ کو اس میوزیم میں ذاتی یادداشتوں اور یہاں تک کہ انٹرایکٹو گیم اور علاقوں کے ساتھ اس کی کچھ اہم ترین ٹرافیاں دیکھنے کو ملیں گی، اس عجائب گھر کا افتتاح ریاض سیزن کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے جو رونالڈو کے کیریئر کی تعریف کی عکاسی کرتا ہے۔
میوزیم میں داخل ہونے پر لوگوں کو کرسٹیانو رونالڈو کا مومی مجسمہ خوش آمدید کہتا ہے، آگے بڑھنے پر کوریڈور میں کھلاڑی کی انفرادی کامیابیوں کی عکاسی کرنے والی تصاویر کا ایک مجموعہ دکھایا گیا ہے۔
— Fc_Cristiano Ronaldo (@Cr7_fanRonaldo) November 21, 2023
جس کے ساتھ رونالڈو کو ملنے والے مختلف تحائف اور جمع شدہ اشیا بھی شامل ہیں آنے والوں کے پاس میوزیم کے اندر ایک خصوصی سٹور سے یادگاری مصنوعات خریدنے کے لئے سٹال بھی موجود ہے۔