قائد ڈے: سابق اولمپئنز اور قومی ہاکی ٹیم کے درمیان میچ آج ہوگا

Published On 25 December,2023 03:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) قائد اعظم ڈے کے موقع پر سابق اولمپئنز اور قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

قائد ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ہاکی میچ میں پاکستان کے بڑے نام میدان میں کھیلیں گے، اولمپیئن شہباز سینئر، آصف باجوہ اور توقیر ڈار ہاکی میچ کا حصہ ہوں گے، سیکرٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد اور خواجہ جنید بھی میچ کھیلیں گے۔

اولمپیئن انجم سعید، طارق شیخ، محمد عثمان اور محمد شفقت بھی میچ میں حصہ لیں گے، اولمپیئن ریحان بٹ، محمد ثقلین، محمد سرور سمیت اولمپیئن عاطف بشیر، وقاص شریف اور عمران شاہد بھی میچ کا حصہ ہوں گے۔

عمران بٹ، عبد المنان، محمد مرتضیٰ یعقوب پاکستان گرین کا حصہ ہوں گے، ہاکی میچ کا انعقاد دوپہر دو بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی ٹرف پر ہوگا۔