ملائیشیا سے مقابلہ برابر، پاکستانی ٹیم پیرس اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Published On 19 January,2024 02:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملائیشیا کے ساتھ مقابلہ برابر ہونے کے باوجود پاکستان کی ہاکی ٹیم پیرس اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

پیرس اولمپکس ہاکی کوالیفائرز مقابلے عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری ہیں جہاں آخری پول میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے سفیان، عماد بٹ اور رانا وحید جبکہ ملائشیا کی طرف سے صاری فطری، ابوکمال اور فرحان اشعری نے گول کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اولمپک کوالیفائنگ میچ میں چین کو شکست دیدی

پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک پنالٹی سٹروک روکنے کے ساتھ کئی یقینی گول بھی بچائے، پاکستان نے اپنے گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پاکر سیمی فائنل تک رسائی پا لی ہے، برطانیہ گروپ میں پہلے نمبر پر رہا۔

سیمی فائنل آج بروز جمعتہ المبارک 20 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کا سامنا جرمنی سے ہو گا۔