اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : قومی ٹیم کا انتخاب 28 اپریل کوہو گا

Published On 27 April,2024 03:47 pm

لاہور: (دنیانیوز) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب 28 اپریل کو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق تین ممبران پر مشتمل آزاد سلیکشن بورڈ ٹیم کا انتخاب کریگا۔

قومی ٹیم کے کوچ رولینٹ آلٹمنس سلیکشن بورڈ کے چیئرمین ہونگے، ڈپٹی ڈی جی پی ایس بی اور اولمپیئن منظور الحسن سینیئر ممبران ہونگے۔

قومی ٹیم 2 مئی کو ملائیشیا روانہ ہو گی،اس حوالےسے کراچی میں جاری ہاکی کیمپ کے کھلاڑیوں کو فوری طور پر اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
 

Advertisement