اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم

Published On 12 May,2024 12:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں ڈیلی الاؤنس سے محروم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر میچ کے بعد ڈیلی الاؤنس دینے کی تسلی دی جاتی رہی لیکن رقم ادا نہ کی گئی، فائنل میچ سے پہلے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا لیکن فائنل کے بعد بھی تاحال کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ملا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو شاپنگ کیلئے بھی پیسے نہیں دیئے گئے، ایشین گیمز، ایشین جونیئر ہاکی کپ اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے ڈیلی الاؤنس بھی تاحال ادا نہیں کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔