فرانس:(ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس گیمز میں چینی خاتون ٹینس اسٹارژینگ کنوین نے جمعرات کو اولمپکس میں نئی تاریخ بناتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ مردوں کے مقابلے میں دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زیویریو شکست کھاگئے۔
پیرس اولمپکس گیمز میں چینی خاتون ٹینس اسٹارژینگ کنوین نے جمعرات کو اولمپکس میں نئی تاریخ بناتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، انہوں نے عالمی نمبر ایک آئیگا سوئیٹک کو ہرادیا، وہ پہلی چینی خاتون ہیں جنہوں نے اولمپکس فائنل میں کوالیفائی کیا ہے ۔
اٹلی کے لورینزو موسیٹی نے دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زیویریو کو اولمپک گیمز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
سوئمنگ کے مینز سو میٹر فری سٹائل فائنل میں چین کے پین زینلے نے نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا، میزبان فرانس نے سوئمنگ کے مینز دو سو میٹر بریسٹ سٹروک میں سونے کا تمغہ جیتا۔
تلوار بازی کے ویمنز ٹیم مقابلے میں اٹلی نے ویمنز رگبی کا طلائی تمغہ نیوزی لینڈ نے اپنے نام کیا، چین کی یانگ جیاؤ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 20 کلومیٹر واک اولمپک ٹائٹل جیت لیا۔
28 سالہ عالمی ریکارڈ ہولڈر سپین کی ماریا پیریز کو پیچھے چھوڑ کر آسٹریلیا کی جمائما مونٹاگ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا
الجزائر کی باکسر ایمانی خلیف، جو گزشتہ سال صنفی اہلیت کے امتحان میں ناکام ہوئی تھی، پیرس اولمپکس میں اپنے اطالوی حریف کو 46 سیکنڈز میں پچھاڑ دیا۔
۔ڈائیونگ میں ویمن سنکرونائزڈ ٹین میٹر پلیٹ فارم کا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا جبکہ روئنگ میں مینز کواڈریپل سکلز فائنل میں سونے کا تمغہ نیدرلینڈز نے اپنے نام کیا ۔
اسی ایونٹ کے مینز فائنل میں ار جنٹائن نے گولڈ میڈل جیتا جو پیرس اولمپکس میں اس کا پہلا سونے کا تمغہ ہے۔
پیرس اولمپکس میں 51 سالہ ترکش شوٹر نے یوسف ڈیکیک نے بغیر آلات کے نشانہ لگا کر سب کو حیران کردیا، شوٹر یوسف نے مقابلے میں نہ آنکھوں پر خصوصی لینس لگائے نہ ہی کان پر سیفٹی گیئرز پہنے اور ایک ہاتھ جیب میں رکھ کر دوسرے سے نشانہ لگا کر چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
امریکی جمناسٹک کی ملکہ سمون بائلز نے دماغی بیماری سے صحت یابی کے بعد پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل کے ذریعے شاندار واپسی کی ہے۔