پیرس :(ویب ڈیسک) فرانس کا ایک خوب صورت قصبہ ایکس لیس بینز نے پہلی بار تاریخی ویمن اونٹ ریس کی میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلیں ۔
عرب نیوز کے مطابق فرانس میں پیرس اولمپکس کے موقع پر دبئی کے طرز کی ایک ریس کی تیاریاں کی جارہی ہیں جہاں خواتین اونٹ دوڑائیں گی، تاہم اونٹوں کی اس ریس کا اولمپکس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ شاندار تقریب چار اگست کو منعقد ہو گی جس میں دبئی عریبین کیمل رائیڈنگ سینٹر کی جانب سے اونٹوں کی 300 میٹر ریس کے دو مقابلوں میں خواتین حصہ لے رہی ہیں۔
واضح رہے اس ریس کا مقصد یورپ میں اونٹوں کی ریس کو فروغ دینا اور اس روایتی کھیل میں نئے شائقین کو شامل کرنا ہے۔